اورکزئی ایجنسی میں سیکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان جھڑپ میں 38 شدت پسند مارے گئے جبکہ دو اہلکار جان بحق ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق اورکزئی ایجنسی کے علاقے شرین درہ میں علی الصباح شدت پسندوں نے سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ کر دیا جس میں دو اہلکار جان بحق اور دیگر 9زخمی ہوگئے ۔ سیکیورٹی فورسز کی بھرپور جوابی کارروائی میں 38شدت پسندمارے گئے اور متعدد زخمی ہوگئے ۔کارروائی کے دوران شرین درہ اور سانگرانہ میں شدت پسندوں کے تین ٹھکانے تباہ کر دیے گئے۔اورکزئی ایجنسی میں شدت پسندوں کے خلاف فورسز کا آپریش تین ہفتے سے جاری ہے۔ آپریشن کمانڈرطاہر اکرام کے مطابق شدت پسندوں کے زیادہ تر ٹھکانے تباہ کردیے گئے ہیں اور اہم کمانڈروں سمیت300سے زائد شدت پسند مارے گئے ہیں۔
...........
/110